حیدرآباد کے نواحی علاقہ کوم پلی میں اس ماہ کی 21تاریخ کو حکمران جماعت
ٹی آرایس کے منعقد ہونے والے پلینری سیشن کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔جلسہ گاہ کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ اور پلینری میں شرکت کرنے کے لئے آنے
والوں کے لئے
مختلف سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پر
مختلف قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاحی اسکیمات پر یہ قراردادیں ہوں گی اور
سرکاری پروگراموں کو عوام تک لے جانے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی جائے گی۔